شاہنواز اہنگر نے صفیرہ چودری اور محمد گلشن کو سرپنچ بننے پر زبردست مبارکباد پیش کی

362

کشتواڑ :- کشتواڑ کے ڈول A اور ڈول B سے سرپنچ امیدوار صفیرہ چودری اور محمد گلشن کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر زبردست مبارک باد پیش کی ۔اس دوران اہنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے ووٹینگ کا بہترین انتخاب کرکے بہترین شخصیات کو چنا ہے، انہوں نے کہا کہ صفیرہ چودری اور محمد گلشن کی کامیابی سے تاریخ رقم ہوگی، اہنگر نے کہا کہ ڈول کی عوام اندھیرے سے باہر نکل کر اجالے کی طرف آہی جس پر عوام کو زبردست مبارک باد پیش کی جاتی ہے، اہنگر نے کہا کہ دونوں امیدوار اماندار دیانتدار ہیں اور یقینن ڈول کی تقدیر بدل جائے گی. شاہنواز اہنگر نے کہا کہ میری یہ دلی خواہش تھی کہ عوام ایک بہترین سرپنچ کا انتخاب کرے جو آج شرمندتعبیر ہوا، اہنگر نے کہا کہ ڈول کی عوام ان دونوں امیدواروں کا انتخاب کرکے ایک بہترین منزل کی طرف گامزن ہوے ہیں، اہنگر نے اہیلیان ڈول کو یقین دلاتے ہوے کہا کہ ڈول کی عوام اب تبدیلی کا راز جان چکی ہے، اور اس تبدیلی کے راز میں ہی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا ۔